انٹر نیشنل کریڈٹ کارڈ کلوننگ ریاکٹ بے نقاب

پانچ افراد گرفتار، اسپیشل آپریشن ٹیم راچہ کنڈہ کی کارروائی
حیدرآباد۔/17نومبر، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم راچہ کنڈہ نے انٹر نیشنل کریڈٹ کارڈ کلوننگ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلیدھر بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 30 سالہ راجیش، 32 سالہ راگھویندر، 25 سالہ کرشنا، 43 سالہ بھاسکر ، 42 سالہ بھاسکر کو گرفتار کرلیاگیا۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ یہ ٹولی ڈارک نائیٹ ادارہ کی جانب سے انٹرنیشنل گراہکوں کے کریٹ کارڈز کی تفصیلات حاصل کرتی ہے اور ان تفصیلات سے نقلی کارڈز تیار کرتے ہوئے دھوکہ دے رہی تھی۔ پولیس کے مطابق اس ٹولی کی دھوکہ دہی کا شکار بیرونی ممالک کے باشندے بھی ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے شہری شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے2 لاکھ نقد رقم،16 پی او ایس مشین، میگنیٹک کارڈ اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی ایس او ٹی سید رفیق کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT