Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انچارج ضلع کلکٹر کا نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب

انچارج ضلع کلکٹر کا نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب

نظام آباد:19؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نوجوانوں کے تعاون سے ہی ملک کی ترقی یقینی ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع انچارج کلکٹر مسٹر رویندرریڈی نظام آباد آئی ایم اے ہال میں 15 روزہ تربیتی پروگرام کے اختتام کے موقع پر نوجوانوں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلع انچارج کلکٹر مسٹر رویندریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے کئی اسکیمات کو متعارف کیا گیا ہے اور سرکاری اسکیمات کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے نوجوانوں کو تربیت دی جارہی ہے منڈل سطح اور دیہی سطح پر نوجوان عوام کے درمیان پہنچ کر اسکیمات کے بارے میں عوام کو واقف کروانے اور عوام کو اسکیمات سے مستفید کرانے کی خواہش کی۔ حکومت اسکیمات سے استفادہ کرانے کیلئے یہ تربیت بھر پور فائدہ مند حاصل ہوگی ۔ اس موقع پر آئی ایم اے کے رویندر کے علاوہ دیگر عہدیداربھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT