Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / انچارج منڈل ریوینیو انسپکٹر رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

انچارج منڈل ریوینیو انسپکٹر رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد۔ 9 فروری (پریس نوٹ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 9 فروری کو ایک بجے دن سری بی دیانندا راؤ اسسٹنٹ اسٹیٹسٹیکل آفیسر انچارج منڈل ریوینیو انسپکٹر دفتر تحصیلدار، نوزوید منڈل، ضلع کرشنا کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ برتھ سرٹیفکیٹ کی اجرائی کیلئے سفارش کیلئے درخواست گذار سے 4 ہزار روپئے رقم بطور رشوت قبول کررہے تھے۔ کیمیکل جانچ کے مثبت نتیجہ کے بعد مذکورہ عہدیدار سے رقم حاصل کرکے گرفتار کرلیا گیا اور اے سی بی کورٹ، وجئے واڑہ میں پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT