Wednesday , December 19 2018

انچارج کلکٹر کا بینک عہدیداروں کے ساتھ اجلاس

نظام آباد :20؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع انچارج کلکٹر مسٹر رویندر ریڈی نے اپنے چیمبر میں بینک عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے عہدیداروں سے خواہش کی کہ ایس بی آئی بینک خود روزگار تربیتی ادارہ کے ذریعہ نوجوانوں کو ضرورت کے مطابق روزگار کیلئے تربیت دینے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے نوجوانوں سے خواہش کی کہ ضرورت کے مطابق درخواست گذاری کرنے کی صورت میں نوجوانوں کو 30 دن کی تربیت دی جائے گی ۔ خاص طور سے سیل فون کی مرمت ، ایرکنڈیشن کے شعبہ میں تربیت کے علاوہ لڑکیوں کو ٹیلرینگ کی تربیت دی جارہی ہے ۔ یہ ادارہ 2007ء میں قائم کیاگیا اب تک 4980 امیدواروں کو تربیت دی گئی اور ان میں سے 3416 افراد روزگار حاصل کرچکے ہیں اور باقی 1166 افراد کو بینک کے ذریعہ قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں ۔اس اجلاس میں اے جی ایم سدھیر بابو ، اسسٹنٹ اے جی ایم سرینواسلو ، نابارڈ اے جی ایم واسو دیو رائو ، ڈی آر ڈی اے پی ڈی وینکٹیشورلو کے علاوہ دیگر عہدیداربھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT