Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / انچارج کمشنر، ایچ ایم ڈی اے اور پراجکٹ ڈائرکٹر او آر آر کا آج جائزہ

انچارج کمشنر، ایچ ایم ڈی اے اور پراجکٹ ڈائرکٹر او آر آر کا آج جائزہ

حیدرآباد ۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی اور مسز شیوتا موہنتی بالترتیب انچارج کمشنر ایچ ایم ڈی اے اور ڈائرکٹر آوٹر رنگ روڈ پراجکٹ کی حیثیت سے 15 اپریل کو عہدہ کا جائزہ لیں گے۔ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی جو کمشنر و ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق ہیں، ان کے اس عہدہ کے علاوہ انچارج کمشنر ایچ ایم ڈی اے کی حیثیت سے اضافی چارج لیںگے جبکہ مسز شیوتا موہنتی، جو سابق چیف سکریٹری پی کے موہنتی کی دختر ہیں، پراجکٹ ڈائرکٹر آوٹر رنگ روڈ کی حیثیت سے جائزہ لیں گی۔ تاہم ایچ ایم ڈی اے کے ذرائع کا یہ خیال ہیکہ ایچ ایم ڈی اے پانچ اضلاع حیدرآباد، رنگاریڈی، نلگنڈہ، میدک اور محبوب نگر پر محیط ہے اور 7000 مربع کیلو میٹر کا احاطہ کرتا ہے اس لئے انچارج کمشنر کے بجائے ایک فل فلیجڈ کمشنر کا تقرر کیا جانا چاہئے تھا کیونکہ یہ علاقہ بہت بڑا اور پانچ اضلاع پر محیط ہے۔

TOPPOPULARRECENT