Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈر 13 لیگ کروانے کافیصلہ

انڈر 13 لیگ کروانے کافیصلہ

نئی دہلی ۔ 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )  ہندوستان نے آج فیفا کے نئے صدر گیانی انفیان ٹینو سے اسی طرح امید وابستہ رکھنے کی بات کہی ہے جیسا کہ ماضی میں ہندوستان کو فیفا کاتعاون حاصل رہا ہے ۔ آج یہاں منعقدہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے ایگزیکٹیو اجلاس میں یہ تجویز بھی  رکھی گئی کہ انڈر 13 آئی لیگ منعقد کی جائے تاکہ ہندوستان میں بنیادی سطح پر فٹبال کو فروغ دیا جاسکے ۔ علاوہ ازیں اس اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیڈریشن کپ کاخطابی مقابلہ 24؍ مئی کو سرینگر میں منعقد کیا جائیگا۔ فیڈریشن کے ٹکنیکل  ڈائرکٹر اسکاٹ اوڈنیل نے اس بات پر زور دیا کہ 12 تا 17 عمر کے کھلاڑیوں کے لئے منعقد کئے جانے والے مقابلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں موجود وقفہ کو کم کیا جائے ۔ علاوہ ازیں انڈر 13 لیگ کو ہندوستان میں بنیادی سطح پر فٹبال کے فروغ کے لئے یقینی طور پر منعقد کیا جانا چاہئے ۔ بارہ ست اسٹڈیم کے لئے 20 لاھ روپئے  بھی منظور کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT