Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈر 17 فٹبال ورلڈ کپ کا ہندوستان میں انعقاد

انڈر 17 فٹبال ورلڈ کپ کا ہندوستان میں انعقاد

حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے وزیر اسپورٹس کا تیقن
نئی دہلی 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فیفا کی جانب سے 2017 کے انڈر 17 فٹبال ورلڈ کپ کے ہندوستان میں انعقاد کے باضابطہ اعلان سے قبل ملک کے وزیر اسپورٹس سربانندا سونوال نے آج تیقن دیا کہ حکومت عالمی فٹبال کے ادارے فیفا کو ہر ممکن مدد فراہم کریگا اور آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی بھی ہر ممکن مدد کی جائیگی تاکہ اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد عمل میں آسکے ۔ فیفا کی جانب سے ہندوستان کو فٹبال کے تیسرے سب سے اہم سمجھے جانے والے ٹورنمنٹ کی میزبانی دی جا رہی ہے ۔ چلی میں جاریہ سال کا انڈر 17 ورلڈ کپ اب چل رہا ہے جس کی اختتامی تقریب میں آئندہ ٹورنمنٹ کیلئے ہندوستان کی میزبانی کا اعلان کیا جائیگا ۔ مسٹر سونوال نے کہا کہ وہ ٹورنمنٹ کے تمام ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خود بحیثیت ٹیم ایک ہوجائیں اور اس ٹورنمنٹ میں وسیع کامیابی سے ہمکنار کرنے ہر ممکن جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تیقن دینا چاہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے ہندوستان میں تاریخ کے پہلے فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد میں ہر ممکن مدد کی جائیگی ۔ فٹبال کا انڈر 17 ورلڈ کپ دنیا بھر میں مقبول ہوتا ہے اور زائد از 200 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 ملین شائقین اس سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اس ٹورنمنٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے ہر ممکن اقدامات کا تیقن دیا جا رہا ہے ۔ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری کشال داس نے کہا کہ یہ ملک کیلئے قابل فخر بات ہے کہ ایسا ٹورنمنٹ منعقد کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ ہندوستان اس ٹورنمنٹ کے شاندار انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدام کریگا ۔

TOPPOPULARRECENT