Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / انڈر 19 ورلڈ کپ: افغانستان آج پاکستان سے مقابلہ

انڈر 19 ورلڈ کپ: افغانستان آج پاکستان سے مقابلہ

کرا ئسٹ چرچ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان اپنے پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ کرے گی۔آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جائے گا۔گروپ بی میں پاپوا نیو گنی کا مقابلہ زمبابوے اور گروپ سی میں بنگلہ دیش کا مقابلہ نمیبیا سے ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ کے شہر وہانگری میں پاکستان ٹیم افغانستان کے مد مقابل ہوگی۔میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے وہانگری میں 3گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ کوچ منصور رانا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی افغانستان کیخلاف میچ کی وجہ سے دباؤ کا شکار نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT