Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈر 19 ورلڈ کپ کامیابی پر ٹیم انڈیا کو کے سی آر کی مبارکباد

انڈر 19 ورلڈ کپ کامیابی پر ٹیم انڈیا کو کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد 3 فبروری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش کی ہے پرتھوی شاہ کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ چوتھی مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ چندر شیکھر راؤ نے ٹیم کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ آسٹریلیا نے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 216 رن بنائے تھے اور ہندوستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 38.5 اوورس میں یہ نشانہ عبور کرتے ہوئے کامیابی درج کی ۔ راہول ڈراویڈ اس ٹیم کے کوچ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT