Tuesday , May 22 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈسٹریل ٹرینی فینانس کی جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب

انڈسٹریل ٹرینی فینانس کی جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) نائیویلی لگنائٹ کارپوریشن (این ایل سی) کی جانب سے انڈسٹریل ٹرینی (فینانس) کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ قابلیت کے اعتبار سے انسٹیٹیوٹ آف چارٹیڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا سے انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں اور جملہ 50 جائیدادیں ہیں۔ امیدوار کی عمر یکم مارچ 2018ء تک 28 سال سے زائد نہ ہو اور منتخب امیدوار کو اکیڈیمک میرٹ لسٹ کی بنیاد پر ماہانہ 10,000 روپئے ادا کئے جائیں گے۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 27 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.nicindia.com ملاحظہ کریں۔

تکنیکی خرابی سے فلائیٹ منسوخ
شمس آباد ۔ /14 مارچ (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے فلائیٹ کو روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب اسپائس جٹ جو شمس آباد سے دہلی جانے کیلئے اڑان بھررہی تھی کہ پائیلٹ نے تکنیکی خرابی محسوس کرتے ہوئے فلائیٹ کو رن وے پر ہی روک دیا اور تقریباً دو گھنٹوں تک مسافرین فلائیٹ میں ہی موجود تھے ۔ کوئی بھی عہدیدار مسافرین کو کوئی معلومات فراہم نہیں کررہے ہیں جس سے ان میں تشویش پائی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT