Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈومان اور نکوبار کے بلدی انتخابات، تلگودیشم 2 نشستوں پر کامیاب

انڈومان اور نکوبار کے بلدی انتخابات، تلگودیشم 2 نشستوں پر کامیاب

حیدرآباد 22 ستمبر (این ایس ایس) جزائر انڈومان و نکوبار کے بلدی انتخابات میں تلگودیشم کو 2 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ اس پارٹی کو قومی جماعت بنانے کے اعلان کے بعد ریاست کے باہر اُس کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ آندھراپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر نما کائیلا چنا راجپا نے اِس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’تلگودیشم پارٹی ایک قومی جماعت بنائے جانے کے بعد بیرون ریاست یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے اور چندرابابو نائیڈو کی قیادت میں یقینا مزید مضبوطی کے ساتھ اُبھرے گی‘‘۔ واضح رہے کہ 24 حلقوں میں منعقدہ انتخابات میں 10 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ بی جے پی سب سے بڑی جماعت کے ساتھ اُبھری ہے، کانگریس 6 ، انا ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کو ایک ایک اور دیگر کو 4 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ تلگودیشم 16 حلقوں میں دوسرے مقام پر رہی۔

TOPPOPULARRECENT