Monday , January 22 2018
Home / دنیا / انڈونیشیاء اور پاپوا نیوگنی میں زلزلہ

انڈونیشیاء اور پاپوا نیوگنی میں زلزلہ

نیویارک؍ سڈنی۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکی ارضیاتی سروے کے بموجب ریختر پیمانہ پر 6 شدت کی زلزلہ آج مشرقی ایشیاء میں محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کا مبدا زیر آب تھا، تاہم کوئی سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ کے بموجب زلزلہ کا جھٹکا مقامی وقت کے بموجب علی الصبح محسوس کیا گیا۔ اس کا مبدا انڈونیشیاء کے مشرقی صوبہ مالوکو ک

نیویارک؍ سڈنی۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکی ارضیاتی سروے کے بموجب ریختر پیمانہ پر 6 شدت کی زلزلہ آج مشرقی ایشیاء میں محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کا مبدا زیر آب تھا، تاہم کوئی سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ کے بموجب زلزلہ کا جھٹکا مقامی وقت کے بموجب علی الصبح محسوس کیا گیا۔ اس کا مبدا انڈونیشیاء کے مشرقی صوبہ مالوکو کے شمال۔ شمال مغرب میں سامولاکی کے مقام پر 222 کیلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ بحر الکاہل کے سونامی انتباہ مرکز نے کہا کہ سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سڈنی سے موصولہ اطلاع کے بموجب 6.8 شدت کے زلزلہ کا جھٹکا آج پاپوا نیوگنی کے ساحل پر محسوس کیا گیا۔ امریکی محکمہ ارضیاتی سروے کے بموجب زلزلہ کا مبدا 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں شہر پانگونا، جزیرہ بوگن ولے کے قریب تھا اور مقامی وقت کے مطابق 11:22 بجے دن محسوس کیا گیا۔ مابعد زلزلہ جھٹکے بوگن ضلع کے علاقہ میں محسوس کئے گئے جن کی شدت علی الترتیب 5.2 اور 5 ریکارڈ کی گئی۔ کسی سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔ اگر کوئی سونامی آئے تو بھی اس کی نوعیت مقامی ہوگی اور موجوں کی بلندی آدھے میٹر سے زیادہ نہیں ہوگی۔ جیسے جیسے یہ زمین کی طرف بڑھے گی، کمزور ہوتی جائے گی۔ آسٹریلیا کی ارضیاتی سائنس کے بموجب زلزلہ کی شدت 6.7 تھی اور اس کا مبدا ایک کیلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ قریب ترین علاقہ بوگن ولے ہے جہاں گنجان آبادی ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی کا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

TOPPOPULARRECENT