Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / انڈونیشیاء زلزلہ میں دو ہلاک

انڈونیشیاء زلزلہ میں دو ہلاک

جکارتہ ۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں کل نصف شب سے کچھ وقت پہلے 6.5 شدت کے زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔ انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں آئے زلزلے کی گہرائی 91 کیلومیٹر تھی ۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے یہ بات بتائی ۔ زلزلہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے جھٹکے سیپاٹوجا مستقر میں بھی محسوس کئے گئے جو جزیرہ جاوا میں واقع ہے جس میں ایک 62 سالہ مرد اور ایک 80 سالہ خاتون ہلاک ہوگئے کیونکہ جس عمارت میں وہ لوگ رہتے تھے وہ زلزلہ کے جھٹکے سے منہدم ہوگئی ۔ انڈونیشیا کی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے سے سنامی ارلی وارننگ سسٹم فعال ہو گئی ہے اور احتیاط کے طور پر کچھ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو ہٹا دیا گیا ہے ۔ مشرق اور مغربی جاوا میں زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نیشنل ڈیساسٹر میٹیگیشن ایجنسی ترجمان سوٹوپو پورونو گروہو نے آج بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT