Saturday , October 20 2018
Home / دنیا / انڈونیشیاء زمین کھسکنے کے واقعات ، کم از 8 ہلاک

انڈونیشیاء زمین کھسکنے کے واقعات ، کم از 8 ہلاک

جکارتہ ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 8 نابالغ افراد ہلاک اور دیگر تین لاپتہ ہوگئے جبکہ آج آتش فشاں پہاڑ کی ڈھلان پر انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا نے زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے۔ ریت کا ایک تودا اور پہاڑ کا ایک ٹکڑا ڈھلان پر سے پھسلتے ہوئے 10 بجے دن زمین پر گر پڑا جس کی زد میں آکر پتھر اور ریت کھودنے والے بچوں کا ایک گروپ زندہ دفن ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ سانحہ پیش آیا تو ڈھلان کی تقریباً عمودی سطح پر جہاں سے پھسل کر نیچے گرنے کا بھی اندیشہ ہے ، کمسن بچے ریت اور پتھر کھودرہے تھے ، دیگر 8نابالغ افراد اس سانحہ میں زخمی بھی ہوگئے جنہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بھاری مشنری زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کیلئے استعمال کی جارہی ہیں۔ شہر کے قریب زندہ آتش فشاں ماونٹ میراپی غیرقانونی ریت کی کانکنی کیلئے بدنام ہے۔ یہ اعلیٰ سطحی آتش فشاں پہاڑ ہے۔

TOPPOPULARRECENT