Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / انڈونیشیاء میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا 3 افراد ہلاک، ایک لاکھ افراد کا تخلیہ

انڈونیشیاء میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا 3 افراد ہلاک، ایک لاکھ افراد کا تخلیہ

بلیتر ۔ 14 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ کم از کم 3 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ہے ۔ تین بین الاقوامی ہوائی اڈے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ آتش فشاں سُرخ گرم راکھ اور پتھر اُگل رہا ہے۔ انخلاء کا انتباہ ماؤنٹ کیلود پر ی

بلیتر ۔ 14 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ کم از کم 3 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ہے ۔ تین بین الاقوامی ہوائی اڈے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ آتش فشاں سُرخ گرم راکھ اور پتھر اُگل رہا ہے۔ انخلاء کا انتباہ ماؤنٹ کیلود پر یہ آتش فشاں پھٹنے سے کچھ گھنٹے قبل جمعرات کو رات گئے ہی جاری کر دیا گیا تھا۔ اس پہاڑ کا شمار گنجان آباد جاوا کے خطرناک ترین آتش فشانوں میں ہوتا ہے۔ ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے مناظر میںپہاڑ سے راکھ اور پتھر نیچے موجود دیہات پر برس رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT