Monday , April 23 2018
Home / دنیا / انڈونیشیاء میں بحریہ کے میوزیم میں آگ، تاریخی نوادرات تباہ

انڈونیشیاء میں بحریہ کے میوزیم میں آگ، تاریخی نوادرات تباہ

جکارتہ ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سترھویں صدی کی نوآبادیاتی ڈچ عمارت کو جس میں بحریہ کا ایک میوزیم بھی تھا، آتشزدگی کے واقعہ سے شدید نقصان پہنچا جس میں کئی تاریخی نوادرات بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اس موقع پر میوزیم کے سربراہ ہوسنیزن نثار نے کہا کہ آتشزدگی میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آتش فرو عملہ کو آگ پر قابو پانے کیلئے پورے چار گھنٹے صرف کرنے پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی میں ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی کے جہازوں کے ماڈلس، روایتی انڈونیشیائی جہازوں کے ماڈلس اور حال ہی میں میوزیم کا حصہ بنے بحیرہ جاوا میں دوسری عالمی جنگ کی تفصیلات بتانے والا ایک چارٹ بھی تباہ ہوگیا۔ یاد رہیکہ جکارتہ میں کسی عمارت میں حادثہ رونما ہونے کا اندرون دو دن یہ دوسرا واقعہ ہے۔ دو روز قبل انڈونیشیاء کے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا تھا جس میں 80 افراد زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT