Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / انڈونیشیاء میں دو فرانسیسی صحافی گرفتار

انڈونیشیاء میں دو فرانسیسی صحافی گرفتار

جیا پورہ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام)انڈونیشیاء کی پولیس نے دو فرانسیسی صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے جو شورش زدہ مشرقی علاقہ پاپووا میں علحدگی کی تحریک کی تائید کررہے تھے۔ 40 سالہ تھامس دنڈوئیس اور 29 سالہ ویلنٹائن بوراتھ کو حراست میں لے لیا گیا ۔ فرانسی سفارتخانہ برائے جکارتہ کے ترجمان نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا تاہم تفصیلات ظاہر نہیں کی۔

پسٹوریئس کا ٹرائل ختم ، 11 ستمبر کو فیصلہ
پریٹوریا۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسپورٹس اسٹار آسکر اسٹوریس کا نامی گرامی قتل مقدمہ میں فیصلہ 11 ستمبر کیلئے مقرر کیا گیا ہے جبکہ وکلاء نے ڈرامہ سے بھرپور 5 ماہ کی کارروائیوں کا آج اختتام کیا۔ 2013ء کے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پسٹوریئس نے اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جس کے 18 ماہ بعد اب یہ اسٹار شخصیت کی قسمت جنوبی افریقی جج تھوکوزیلے ماسیپا کے ہاتھوں میں ہے۔ اسے مجرم قرار پائے تو 25 سال کی قید ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT