Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء میں رواداری کیلئے جلوس

انڈونیشیاء میں رواداری کیلئے جلوس

قدامت پسند مسلمانوں کے گورنر مخالف احتجاج پر ردعمل
جکارتہ۔4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں انڈونیشیاء کے شہریوں نے دارالحکومت جکارتہ کے قلب میں جلوس نکالا اور مطالبہ کیا کہ رواداری اور یکجہتی پیدا کی جائے ۔ قبل ازیں پُرہجوم احتجاجی مظاہرے ملک کی اقلیت عیسائیوں کے خلاف قدامت پسند مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا ۔ کیونکہ ایک عیسائی گورنر برسراقتدار ہے ۔ جکارتہ کے قلب میں آج ٹریفک کے بڑے چوراہے ہجوم سے بھرگئے تھے ۔ احتجاجی مظاہرین ’’ ہم انڈونیشیا ہیں ‘‘ کے بیانرس لہرا رہے تھے ۔ سرخ اور سفید دیوقامت قومی پرچم بھی سینکروں افراد نے اٹھا رکھے تھے ۔ جکارتہ میں گذشتہ ماہ دو بڑے احتجاجی مظاہرے گورنر کے خلاف کئے گئے تھے ‘ کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر اہانت مذہب کا ایک بیان دیا تھا ۔ جمعہ کے دن رواداری جلوس میں تقریباً دو لاکھ افراد نے شرکت کی ۔ 4نومبر کے گورنر مخالف احتجاج میں تقریباً ایک لاکھ افراد شریک تھے جو بعد ازاں پُرتشدد ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT