Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء میں زلزلہ کا شدید جھٹکا

انڈونیشیاء میں زلزلہ کا شدید جھٹکا

جکارتہ ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں آج 6.5 شدت کے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ پولیس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مبدا یہاں سے 140 کیلو میٹر دور شہر پڈانگ میں تھا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 5.56 بجے جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اس وقت لوگ محوخواب تھے لیکن جو لوگ بیدار تھے، وہ سڑکوں پر نکل آئے تاہم کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یاد رہیکہ انڈونیشیاء میں اکثر و بیشتر زلزلوں کے جھٹکے اور آتش فشاں پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT