Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء میں زلزلہ ‘8زخمی‘ مکانات تباہ

انڈونیشیاء میں زلزلہ ‘8زخمی‘ مکانات تباہ

جکارتا۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی انڈونیشیاء کے دور افتادہ علاقہ کو 5.5شدت کے زلزلہ نے دہلادیا جس میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے اور 120 مکان منہدم ہوگئے ۔ سرکاری عہدیدار کے بموجب زلزلہ کا مبدہ 46کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور یہ مقامی وقت کے مطابق 8:22بجے صبح محسوس کیا گیا ۔ جزائرہ ملوکو کے قریب بحرباندا میں زلزلہ آیا ۔ انڈونیشیاء کے قومی آفات سماوی انتظامیہ محکمہ کے بموجب سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے لیکن زلزلہ سے کئی افراد زخمی ہوئے اور قریبی چھوٹے سے جزیرہ پر تباہی پھیل گئی ۔ کوئی ہلاکتوں کی اطلاع نہیںملی ۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب زلزلہ کا اثر دو دیہاتوں میں جو جزیرہ امبالاؤ میںواقع ہے نمایاں تھا ۔ زلزلہ کے اعتبار سے انڈونیشیاء مخدوش مقام ہے۔

TOPPOPULARRECENT