Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / انڈونیشیاء میں سیلاب ‘ 35افراد ہلاک‘کئی لاپتہ

انڈونیشیاء میں سیلاب ‘ 35افراد ہلاک‘کئی لاپتہ

SOLO, JUNE 19 -- People stand in front of a flooded area in Kampung Sewuresidential area in Solo, Central Java province, Indonesia, June 19, 2016. REUTERS-8R

موسلادھار بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات ‘ وسطی جاوا بدترین متاثر ‘ تخلیہ کئے ہوئے افرادکیمپوں میں پناہ گزین

جکارتہ۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام)  اچانک سیلاب آجانے اور زمین کھسکنے کے واقعات کی وجہ سے انڈونیشیاء میں 35 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر کئی افراد لاپتہ ہیں ۔ ایک عہدیدار کے بموجب کیچڑ کے بڑے بڑے تودوں کے نیچے لوگوں کے گھر دفن ہوگئے ۔ ہفتہ کے دن سے مسلسل موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے پورے وسطی جاوا میں سیلاب آگیا جس کی وجہ سے ہزاروں مکان زیرآب آگئے ۔ آفات سماوی کے محکمہ کے ترجمان اسٹوپو برؤو نگروہو نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے بموجب سیلاب کا اثر اور وسطی جاوا میں زمین کھسکنے کے واقعات سے 31 ہلاکتیں واقع ہوئیں جب کہ دیگر 19ہنوز لاپتہ ہیں ۔ مقامی نشریات میں میں جھلکیاں دکھائی گئیں جس میں دیہاتی عوام پانی کی بڑھتی ہوئی سطح سے بچنے کیلئے اپنے مکانوں کی چھت پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ان کی کاریں اور گھر گدلے پانی میں غرق ہوچکے ہیں ۔

گنجان آبادی والے صوبہ میں ایسے علاقے جو زمین کھسکنے کے واقعات کے لحاظ سے مخدوش تھے بری طرح متاثر ہیں ۔ سڑکیں بہہ گئی ہیں ۔ کئی مکان تیزی سے گرتی ہوئی دیواروں کی وجہ سے اور پانی اور پتھروں کی ضرب سے منہدم ہوچکے ہیں ۔ ایک ضلع میں پانچ افراد اپنے گھروں میں ہی زندہ دفن ہوگئے جب کہ پورے دیہات کی زمین کھسک گئی ۔ ایک اور واقعہ میں 9 افراد سڑک پر جمع ہوئے ملبہ کو صاف کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ اچانک زمین کھسکنے زبردست واقعات سے کاریں اور سڑک پر چلنے والے راہ گیر متاثرہوئے ۔ 9نعشیں تاحال برآمد کی جاچکی ہیں ۔ تلاشی اور بچاؤ کارروائی میں مصروف ارکان عملہ دیہاتوں کی تلاشی لے رہے ہیں جہاں کے 26 افراد ہنوز لاپتہ ہیں ۔ آفات سماوی محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں تاکہ جن افراد کامتاثرہ علاقوں سے تخلیہ کروایا گیا ہے انہیں پناہ دی جاسکیں ۔ زمین کھسکنے کے واقعات انڈونیشیاء میں عام ہیں ۔ یہ ایک وسیع استوائی جزیروں کا مجموعہ ہے جو آفات سماوی اور موسلادھار بارشوں کے اعتبار سے مخدوش ہے ۔ گذشتہ ہفتہ 15طلبہ جو سیاحوں میں مقبول ایک مقام پر جو مغربی انڈونیشیاء میں ہیں چھٹیاںمنارہے تھے لیکن زمین کھسکنے کے واقعات کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئے ۔ ان کے کیمپ کی زمین کھسک گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT