Friday , June 22 2018
Home / دنیا / انڈونیشیاء کی جیل سے امریکی قیدی فرار

انڈونیشیاء کی جیل سے امریکی قیدی فرار

بالی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) منشیات کی غیرقانونی تجارت میں ملوث ایک امریکی شہری جو انڈونیشیائی جزیرہ بالی کی ایک جیل میں سزاء کاٹ رہاتھا، وہ آج جیل سے فرار ہوگیا۔ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی اور گنجائش سے کم جیل اسٹاف تھا۔ دریں اثناء کیروبوکن نامی اس جیل کے سربراہ ٹونی نائیگولن نے بتایا کہ32 سالہ قیدی کرسچین بیزلی صبح 4 بجے اپنی کوٹھری کی چھت سے 6 میٹر اونچی دیوار سے کود گیا۔ بیزلی کو اگست میں بالی کے کوٹا نامی سیاحتی علاقہ کی ایک پوسٹ آفس سے 5.7 گرام حشیش کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ نائیگولن نے مزید کہا کہ ایک دیگر امریکی قیدی 52 سالہ پال انتھونی ہوفم کو جو 20 ماہ کی سزاء کاٹ رہا تھا، فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ اس واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جارہی ہے، جہاں یہ معلوم کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی کہ آیا قیدیوں کو فرار کروانے پریزن گارڈس ملوث تھے؟ مقامی وزارت قانون و انسانی حقوق کے اعلیٰ سطحی عہدیدار سورونگ یاساریبو نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ جیل میں گارڈس کی قلت ہے جبکہ قیدیوں کی گنجائش صرف 300 ہے لیکن وہاں 1600 قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT