Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / انڈونیشیاء کی سونے کی کان میں زمین کھسکنے سے

انڈونیشیاء کی سونے کی کان میں زمین کھسکنے سے

جکارتا 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )غیر قانونی سونے کی کان میں زمین کھسکنے کے واقعہ سے دورافتادہ مشرقی انڈونیشیاء کے علاقہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک سرکاری عہدیداروں کے بموجب کانکنی کی صنعت میں ہلاکتوں کے تازہ واقعہ سے پورے انڈونیشیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں ۔ چار افراد لاپتہ ہیں اور دو کو بچا لیا گیا ہے ۔ بچاو کارکنوں کو بذریعہ طی

جکارتا 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )غیر قانونی سونے کی کان میں زمین کھسکنے کے واقعہ سے دورافتادہ مشرقی انڈونیشیاء کے علاقہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک سرکاری عہدیداروں کے بموجب کانکنی کی صنعت میں ہلاکتوں کے تازہ واقعہ سے پورے انڈونیشیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں ۔ چار افراد لاپتہ ہیں اور دو کو بچا لیا گیا ہے ۔ بچاو کارکنوں کو بذریعہ طیارہ موقع واردات پر منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور زمینی راستوں سے یہاں تک پہنچنا نا ممکن ہے ۔ مہلوکین ممکن ہے کہ غیر قانونی کانکن ہوں ۔ ماہرین نے انتباہ دیا کہ سونا کھود نکالنے کیلئے پارے کا استعمال انتہائی مضر ہیں ۔ اس سے تمام کارکن متاثر ہوسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تخمینہ کے بموجب دنیا بھر کے 70 ممالک میں دیڑھ کروڑ غیر قانونی کانکن سونے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT