Friday , December 15 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء کے جزیرہ بالی میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا

انڈونیشیاء کے جزیرہ بالی میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا

۔35ہزار سے زیادہ افراد کے خروج کا اندیشہ ‘ بیشتر افراد احکام کے بغیر رضاکارانہ طور پر فرار

بالی ۔ 24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 35ہزار سے زیادہ افراد انڈونیشیاء کے سیاحتی مرکز جزیرہ بالی میں آتش فشاں پھٹ پڑنے کے اندیشہ کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ یہ پہلی بار ہے جب کہ گذشتہ نصف صدی میں اس علاقہ میں بڑھتے ہوئے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے یہ علاقہ دہلتارہا ہے ۔ آج آفات سماوی محکمہ کے عہدیداروں نے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو رضاکارانہ طور پر 9 تا 12کلومیٹر وسیع علاقہ سے جو آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ اگونو کے اطراف و اکناف ساکن تھے ۔ اس علاقہ سے تخلیہ کرنے کے احکام دیئے گئے تھے ۔ عہدیداروں نے جمعہ کے دن اعلیٰ ترین سطح پر چوکسی کی حالت کا اعلان کیا تھا اور اسکے بعد زلزلے کے اندیشوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ۔ آتش فشاں پہاڑ قبل ازیں 1963ء میں پھٹ پڑا تھا جس سے 1100افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ قومی آفات سماوی انسدادی محکمہ نے مقامی عوام کے تخلیہ کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں ‘ کھیلوں کے مراکز میں ‘ دیہی بڑے کمروں میں اور اپنے رشتہ داروں اوردوستوں کے گھروں میں مقیم ہوگئے ہیں ۔ لاری ڈرائیور میین اپارٹا نے کہاکہ وہ اور اس کا خاندان ان کے دیہات سے پانچ کلومیٹر کے فاصلہ پر آتش فشاں پہاڑ واقع ہے اس لئے وہ اپنے گھر کا تخلیہ کرکے رینڈانگ کے عارضی کیمپ میں مقیم ہے ۔ وہ اپنے ساتھ کپڑے اور بلانکٹس لائے تھے ۔ 35سالہ شخص نے کہا کہ اس نے خاندانی گائے فروخت کردی کیونکہ وہ واپسی تک اس کی دیکھ بھال سے قاصر تھے ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب فی الحال کوئی خطرہ بالی کے دیگر علاقوں میں مقیم عوام کو نہیں ہے ۔ بالی ایک سیاحتی مرکز ہے جس کے ساحل سرفنگ اور مالا مال ہندو ثقافت کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں ۔ 1963ء میں 3031میٹر بلندراکھ کا فوارہ 20کلومیٹر کے رقبہ میں پھیل گیاتھا۔

انجیلا مرکل کی چوتھی انتخابی کامیابی
برلن ۔ 24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) چانسلر انجیلا مرکل پہلے ہی سے توقع تھی کہ چوتھی میعاد کیلئے چانسلر جرمنی منتخب ہوجائیں گی ۔ رائے دہی کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا جس میں انہیں چوتھی میعاد کیلئے چانسلر جرمنی منتخب کرلیا گیا ۔وہ گذشتہ 12سال سے جرمنی کی چانسلر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT