Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / انڈونیشیاء کے جزیرہ بالی میں عمر رسیدہ ولندیزی کے قتل کے دو ملزم گرفتار

انڈونیشیاء کے جزیرہ بالی میں عمر رسیدہ ولندیزی کے قتل کے دو ملزم گرفتار

جکارتہ۔12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو افراد جنہیں انڈونیشیاء کے تعطیلاتی جزیرہ بالی میں اپنی قیام گاہ پر مردہ پائے جانے والے عمر رسیدہ ولندیزی شخص کے قتل کے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ رابرٹ گل ہواڈ کی عمر 80سال تھی اور اس کی نعش 3نومبر کو اس کی کرایہ کی قیام گاہ جمبارن میں جو جزیرہ کے جنوبی علاقہ میں واقع ہے دستیاب ہوئی تھی ۔ ولندیزی ماہرین نے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے قتل کا انکشاف کیا تھا ۔ پولیس ملازم ایرس پروانٹو جو اس علاقہ کی فوجداری تحقیقات شعبہ کا صدر ہے کہا کہ اس کے سر کے بائیں جانب زخم کے نشان پائے گئے ۔ خاطی نے کوئی فولادی ہتھیار استعمال کیا تھا ۔ دو مشتبہ افراد کو اس جرم کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ تاہم انہوں نے ملزمین کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا ۔ پولیس کے بموجب اس قتل کا مقصد مالی فائدہ حاصل کرنا تھا ۔

 

احتجاج پر انڈونیشیاء کی میوزیم سے ہٹلر کا پتلا منتقل
جکارتہ ۔ 12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کی ایک بصری اثرات کی میوزیم سے ہٹلر کا پتلا احتجاج پر منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ مبینہ طور پر اس علاقہ کے سیاح ہٹلر مومی پتلے کے ساتھ اپنی سلفیاں لینے میں دلچسپی لے رہے تھے ۔ علاوہ ازیں یہ میوزیم نازی قتل عام کے مقام پر قائم ہے ۔اس میوزیم میں ہٹلر کا مومی پتلا رکھا گیا تھا جو مبینہ طور پر مسکراتا نظر آتا تھا ۔ سیاح اس پتلے کے ساتھ سلفیاں لے رہے تھے ۔ میوزیم نے کہا کہ اس کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT