Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء کے جزیرہ جاوا میں آتش فشاں پھٹ پڑا‘10زخمی

انڈونیشیاء کے جزیرہ جاوا میں آتش فشاں پھٹ پڑا‘10زخمی

جکارتا۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کے اہم جزیرہ جاوا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑنے سے 10افراد زخمی ہوگئے ۔ قومی آفات سماوی سے نمٹنے کے محکمہ کے ترجمان سوٹوپو پروو نوگروہو نے کہا کہ سطح مرتفع ڈینگ جزیرہ جاوا کے آتش فشاں پہاڑ سیلیری کے دہانے سے سرد لاوا بہہ رہا ہے اور 50میٹر بلند راکھ جمع ہوگئی ہے ۔ آتش فشاں پہاڑ 11:30بجے دن آج اچانک پھٹ پڑا ۔ پہاڑ کے دہانے کے قریب 17سیاح موجود تھے جن میں سے 10 زخمی ہوگئے ۔ جن کا علاج مقامی اسپتال میں کیا جارہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT