Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / انڈونیشیائی بحریہ کے ہتھیاروں کے ڈپو میں دھماکہ، 25 زخمی

انڈونیشیائی بحریہ کے ہتھیاروں کے ڈپو میں دھماکہ، 25 زخمی

جکارتہ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی بحریہ کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو کے قریب ایک دھماکہ سے تقریباً 25 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ٹی وی کے بموجب فوج کے ترجمان اسکندر سیتونپل نے کہاکہ 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکے۔ انڈونیشیائی ذرائع ابلاغ کے بموجب جکارتہ کے ایک مردہ گھر کے قریب کئی ایمبولنس گاڑیاں کھڑی

جکارتہ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی بحریہ کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو کے قریب ایک دھماکہ سے تقریباً 25 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ٹی وی کے بموجب فوج کے ترجمان اسکندر سیتونپل نے کہاکہ 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکے۔ انڈونیشیائی ذرائع ابلاغ کے بموجب جکارتہ کے ایک مردہ گھر کے قریب کئی ایمبولنس گاڑیاں کھڑی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔ قبل ازیں خبر دی گئی تھی کہ ایک شخص ہلاک اور دیگر 71 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایران کے نیوکلیر پروگرام پر اسرائیل کا دباؤ
واشنگٹن 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے ایران کو نیوکلیر ہتھیاروں کے حصول اور اُن کی تیاری کے قابل بننے سے روک دینا چاہئے۔ وہ ایک اسرائیلی حامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر ایران کا نیوکلیر پروگرام درحقیقت ہے تو ایران کو بھاری پانی کا اپنا ری ایکٹر بند کردینا چاہئے جو پرامن پروگرام کے لئے ضروری ہے۔ نتن یاہو نے ایران کو سنٹری فیوجس اور افزودہ یورانیم کے ذخائر سے بھی چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے اور اپنے پروگرام کے فوجی پہلوؤں کا انکشاف کرنا چاہئے۔اسرائیل کو اندیشہ ہے کہ بین الاقوامی برادری ایران کے مطالبات تسلیم کرلے گی۔

TOPPOPULARRECENT