انڈونیشیائی دارالحکومت جکارتہ میں عیسائی گورنر کا تقرر

جکارتہ،20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کے گنجان آباد دارالحکومت جکارتہ میں ایک عیسائی کو گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ باسوکی جحاجا پرناما گزشتہ پچاس سال میں جکارتہ کے پہلے مسیحی گورنر ہیں۔ ان کے تقرر کے خلاف سخت گیر مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے اور کہا کہ گورنر کا عہدہ صرف مسلمانوں کیلئے مخصوص ہے۔ گورنر

جکارتہ،20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کے گنجان آباد دارالحکومت جکارتہ میں ایک عیسائی کو گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ باسوکی جحاجا پرناما گزشتہ پچاس سال میں جکارتہ کے پہلے مسیحی گورنر ہیں۔ ان کے تقرر کے خلاف سخت گیر مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے اور کہا کہ گورنر کا عہدہ صرف مسلمانوں کیلئے مخصوص ہے۔ گورنر پرناما چینی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ جکارتہ کے ایوان صدر میں کل منعقدہ تقریب میں انڈونیشیا کے صدر جوکوجوکوئی وڈوڈو نے ان سے حلف لیا۔ انھوں نے بائبل پر اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا ہے۔ ان سے پہلے خود صدر وڈوڈو جکارتہ کے گورنر تھے اور پرناما ان کے نائب گورنر تھے۔

TOPPOPULARRECENT