Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / انڈونیشیائی طیارہ حادثہ کا شکار، ایک ہلاک

انڈونیشیائی طیارہ حادثہ کا شکار، ایک ہلاک

جیاپورا (انڈونیشیا) 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں اُس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب وہ لینڈنگ کررہا تھا جس میں ایک فرد ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔ بچاؤ کاری عملہ کے ایک فرد کا کہنا ہے کہ طیارہ سیسناتھا جو انڈونیشیائی کمپنی کومالا ایئر کی جانب سے آپریٹ کیا جارہا تھا، ننیا ایرپورٹ کے رن وے پر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ کے وقت طیارہ میں چھ افراد سوار تھے۔ ایک ٹکنیشین ہلاک ہوگیا جبکہ پائلٹ اور دیگر چار مسافرین زخمی ہوئے جنھیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT