Tuesday , June 26 2018
Home / انڈونیشیائی طیارہ رن وے سے پھسل گیا ، کوئی ہلاکت نہیں

انڈونیشیائی طیارہ رن وے سے پھسل گیا ، کوئی ہلاکت نہیں

جکارتہ۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسافر طیارہ کے رن وے سے پھسل جانے کے واقعہ نے طیارہ میں موجود مسافروں میں دہشت پیدا کردی جو وسطی انڈونیشیا کے ایک تعطیلاتی جزیرہ پر لینڈ کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایر ایشیا طیارہ کا حادثہ ہنوز سب کو یاد ہے۔ انڈونیشیا کے فلیگ کیریئر گروڈا کے بیڑہ کا حصہ ٹربوپراپ جیٹ میں اس وقت 33 مسافرین موجود تھے لیکن خوش

جکارتہ۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسافر طیارہ کے رن وے سے پھسل جانے کے واقعہ نے طیارہ میں موجود مسافروں میں دہشت پیدا کردی جو وسطی انڈونیشیا کے ایک تعطیلاتی جزیرہ پر لینڈ کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایر ایشیا طیارہ کا حادثہ ہنوز سب کو یاد ہے۔ انڈونیشیا کے فلیگ کیریئر گروڈا کے بیڑہ کا حصہ ٹربوپراپ جیٹ میں اس وقت 33 مسافرین موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے کسی کو بھی خراش تک نہیں آئی۔ طیارہ رن وے سے 10 میٹر کی دُوری تک پھسلتا چلا گیا اور جہاں رن وے ختم ہوکر گھاس کا میدان ہے وہاں جاکر رُک گیا۔ یہ واقعہ جزیرہ لومبوک میں رونما ہوا جس نے بالی سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جو انڈونیشیا کا ایک اور تعطیلات کیلئے مشہور مقام ہے۔

TOPPOPULARRECENT