Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / انڈونیشیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر پر غبن کا الزام

انڈونیشیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر پر غبن کا الزام

جکارتہ۔/16نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام )انڈونیشیائی انسداد بدعنوانی پولیس کا کہناہے کہ پارلیمنٹ اسپیکر نے اگر خود سپردگی اختیار نہیں کی تو انہیں مفرور اور روپوش قرار دیا جائے گا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی فنڈس میں سے 170 ملین ڈالرس کا خردبرد کیا۔ مقامی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرپشن ایراڈیکیشن کمیشن کے عہدیدار اور نیم فوجی پولیس اہلکار سیتیا نووانٹو کے مکان پر چہارشنبہ کی شب میں دھاوا کیا تاکہ انہیں گرفتار کیا جاسکے۔ تاہم وہاں ان کی بیوی اور وکیل ہی پائے گئے۔ اس موقع پر کمیشن کے فیبر دیانسیا نے بتایا کہ لاء انفورسمنٹ ٹیم ہنوز نووانٹو کو تلاش کررہی ہے جنہیں کبھی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی انڈونیشیا کا طاقتور ترین ( بااختیار و بارسوخ ) شخص تصور کرتے تھے۔ دینسیا نے اسوسی ایٹیڈ پریس کو بھی ایک ٹیکسٹ پیغام کے ذریعہ بتایا کہ ہم نے نووانٹو کو خودسپردگی اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے البتہ نووانٹو نے ان پر عائد کئے گئے الزام کی تردید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT