Tuesday , December 11 2018

انڈونیشیا :لینڈ سلائڈنگ،5افراد کی موت

جکارتہ۔8 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں ہفتہ کو لینڈ سلائڈنگ میں 5افراد کی موت ہوگئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور راحت ایجنسی کے نیومن سنجیا نے بتایا کہ لینڈ سلائڈنگ ضلع گیانیار کے باٹو بلان گاؤں میں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے ایک لاش برآمد کر لی گئی ہے اور اس کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔دیگر چار لاشیں ایک مکان کے ملبہ میں دبی ہوئی ہیں۔ سنجیا نے بتایا کہ لاپتہ لوگوں کی تلاش کیلئے مہم جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زبردست بارش کے سبب یہ لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT