Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں اپنا بازار ہندوستانی چاول کیلئے کھول دیا

انڈونیشیا میں اپنا بازار ہندوستانی چاول کیلئے کھول دیا

جکارتہ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنا بازار ہندوستانی چاول، ادویہ اور مویشیوں کے گوشت کے لئے کھول دے گا۔ یہ ہندوستانی مصنوعات کے لئے ایک بڑا بازار ہوگا اور ہندوستان کا یہ ایک کارنامہ ہے کہ وہ مختلف اقسام کی اشیاء ایک جنوب مشرقی ایشیائی ملک کو برآمد کرے گا جس کے ساتھ ہندوستانی تجارت زبردست خسارہ کا شکار ہے۔ وزیر تجارت انڈونیشیا تھامس لیم بونگ نے ہندوستان کے سفیر برائے انڈونیشیا گرجیت سنگھ سے کل کہاکہ صدر جوکوی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستان کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے جہاں سے چاول مسلمہ بازار کے لئے درآمد کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان سے ادویہ اور مویشیوں کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ ہندوستانی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کے پیش نظر ہندوستان انڈونیشیا میں قحط کی وجہ سے پیدا ہونے والی چاول کی قلت دور کرنے میں اُس کی مدد کرے گا۔ یہ ہندوستان کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ہندوستان چین کے بعد دنیا کا چاول پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

TOPPOPULARRECENT