Monday , May 21 2018
Home / دنیا / انڈونیشیا میں ایک اور پولیس افسر کا قتل

انڈونیشیا میں ایک اور پولیس افسر کا قتل

ٹمکا، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے مشرقی پاپوا صوبے میں گراسبرگ کانسہ کے کان کے قریب آج نامعلوم بدمعاشوں نے دو پولیس افسران پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس میں ایک افسر کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پاپوا علاقہ کے پولیس کے ترجمان سوریادي ڈیاز نے بتایا کہ دونوں افسران فری پورٹ علاقے میں گشت پر تھے اور اسی دوران ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دونوں افسران کو فوراًہیلی کاپٹر کے ذریعے متصل تمکا شہر کے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ایک افسر کی موت ہو گئی۔ فری پاپوا موومنٹ سے وابستہ علیحدگی پسند تنظیم ویسٹ پاپوا نیشنل لبریشن آرمی کا کہنا ہے کہ اس کی لڑائی پولیس اور فوج سے ہے لیکن ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ اس واقعہ میں اس کی تنظیم کا ہاتھ ہے یا کسی دوسری تنظیم کا۔ فی الحال پولیس نے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT