Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / انڈونیشیا میں جانوروں کی اسمگلنگ کے خلاف فتویٰ

انڈونیشیا میں جانوروں کی اسمگلنگ کے خلاف فتویٰ

جکارتہ ۔ 6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین مذہبی اسلامی ادارے نے جانوروں کے غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ فتوے میں انڈونیشیا کے مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ان کی غیر قانونی تجارت اور قدرتی ماحول کو بچایا جائے۔ ادارے کے ترجمان نے کہا کہ لوگ

جکارتہ ۔ 6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین مذہبی اسلامی ادارے نے جانوروں کے غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ فتوے میں انڈونیشیا کے مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ان کی غیر قانونی تجارت اور قدرتی ماحول کو بچایا جائے۔ ادارے کے ترجمان نے کہا کہ لوگ حکومتی قوانین سے تو بچ سکتے ہیں مگر خدا سے نہیں۔ فتوے کا مقصد انڈونیشیا میں پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد کی تائید کرنا ہے۔

ہتھیاروں کے ساتھ جہاز روکنے اسرائیل کا جھوٹا دعویٰ : ایران
تہران ۔ 6 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے غزہ کیلئے اڈوانسڈ راکٹ لے جانے والے ایرانی بحری جہاز کو روک دینے اسرائیل کا دعویٰ مسترد کردیا اور اسے جھوٹ سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ دعویٰ صرف ایران کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔ وہ جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔ اسرائیل نے کل بحراحمر میں ایک بحری جہاز کو روک دیا تھا اور کہا تھا کہ شام میں تیار کردہ ہتھیار ایران بھیجے گئے اور یہاں سے سمندری راستے کے ذریعہ انہیں فلسطینی شدت پسندوں کو روانہ کیا جارہا تھا۔ جوادظریف نے کہا کہ ایران کے اس بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر دباؤ کیلئے
یہ سازش تیار کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT