Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں حملے کی سازش بے نقاب

انڈونیشیا میں حملے کی سازش بے نقاب

جکارتہ، 26 دسمبر (رائٹر) انڈونیشیا کی پولیس نے داعش حامی دہشت گردوں کے نئے سال کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی سازش ناکام بنادی ہے ۔ نئے سال کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کی سازش کا پردہ فاش دو دہشت گردوں کی گرفتاری سے ہوا۔ دونوں پولیس افسران پر حملے کی کوشش کے وقت گرفتار کئے گئے ۔ گرفتار شدہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے دو دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا اور ان سے نئے سال کے موقع پر بڑے حملے کی ان کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا۔

TOPPOPULARRECENT