Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 387 ہو گئی

انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 387 ہو گئی

جکارتہ۔12 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشی جزیرے لومبوک پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں 387 ہو گئی ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق آفتوںسے نمٹنے والے قومی ادارے نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد بدستور لاپتہ ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ مشہور انڈونیشی سیاحتی جزیرے لمبوک میںیہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 5 اگست کی شام آیاتھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ لومبوک جزیرے کے دوردراز کے کئی متاثرہ علاقوں میں امدادی عمل ابھی تک جاری ہے

TOPPOPULARRECENT