انڈونیشیا میں زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری

جکارتہ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی انڈونیشیا میں ملوکا جزائر آج 7.3 شدت کے زلزلے سے دہل گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت کے باعث حکام کو سونامی وارننگ جاری کرنی پڑی۔ پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں تقریباً 300 اندر سونامی لہروں کا امکان ہے۔ ان لہروں سے انڈونیشیا کے کئی حصے اور ساتھ ہی ساتھ فلی

جکارتہ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی انڈونیشیا میں ملوکا جزائر آج 7.3 شدت کے زلزلے سے دہل گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت کے باعث حکام کو سونامی وارننگ جاری کرنی پڑی۔ پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں تقریباً 300 اندر سونامی لہروں کا امکان ہے۔ ان لہروں سے انڈونیشیا کے کئی حصے اور ساتھ ہی ساتھ فلیپائن، جاپان، تائیوان اور ساؤتھ پیسیفک کے جزائر متاثر ہوسکتے ہیں۔ انڈونیشیا کے کئی حصوں میں 30 سینٹی میٹر سے لے کر ایک میٹر تک سونامی کی لہریں اُٹھ سکتی ہیں۔ سنٹر نے فلیپائن کے ساحلی علاقوں میں 30 سینٹی میٹر تک سونامی لہروں کی پیش قیاسی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT