Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / انڈونیشیا میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد ۔100

انڈونیشیا میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد ۔100

جکارتہ ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں جاریہ ماہ غیرقانونی طور پر کالا بازار میں دستیاب زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے بھی عزم کر رکھا ہے کہ غیرقانونی شراب بنانے والوں اور ساتھ ہی ساتھ اس کی فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی نیشنل پولیس چیف محمد سیف الدین نے بتایا کہ گنجان آبادی والے جاوا اور جکارتہ میں جاریہ ماہ غیرقانونی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کی کثیر تعداد رہی تاہم جنوبی کالی منتن اور دیگر خطوں میں ہونے والی ہلاکتوں نے مجموعی تعداد 100 تک کردی۔

TOPPOPULARRECENT