Monday , September 24 2018
Home / دنیا / انڈونیشیا میں سیلاب سے 23 افرادہلاک

انڈونیشیا میں سیلاب سے 23 افرادہلاک

جکارتہ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ کئی دنوں سے یہاں آئے سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی جبکہ موسلا دھار بارش نے دارالخلافہ کو سیلابی کیفیت سے دوچار کردیا تھا۔ جکارتہ کے علاوہ دیگر متصلہ علاقوں میں بھی لوگوں کو سینے کی اونچائی تک پانی میں چلتے ہوئے راستہ عبور کرتے دیکھا گیا جبکہ اُن کے سروں پر اپنے مکانات کے دیگر ساز و سامان بھی لدے ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں ربر کی کشتیاں استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا۔ سیلاب میں غرقابی اور برقی شاک لگنے سے اب تک پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی ترجمان سٹوپو پروو نوروگوہو نے یہ بات بتائی۔ اب تک4300 افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ شہر کا ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔

کھوبرگاڑے کی درخواست کیخلاف بھرارا کو 31 جنوری تک مہلت
نیویارک 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی جج نے میان ہٹن کے اعلیٰ سطحی پراسکیوٹر پریت بھرارا کو ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبرگاڑے کی جانب سے داخل کردہ درخواست جہاں اُنھوں نے ویزا دھوکہ دہی معاملہ میں اُن کا نام حذف کرنے کی خواہش کی تھی، کو چیلنج کرنے والی درخواست کے ادخال کیلئے 31 جنوری تک مہلت دی ہے۔ کھوبر گاڑے کے وکیل ڈینئیل ارشاک نے 14 جنوری کو امریکی ڈسٹرکٹ عدالت میں 13 صفحات پر مشتمل ایک درخواست داخل کی تھی جہاں کھوبر گاڑے کے خلاف ویزا دھوکہ دہی معاملہ، مشروط ضمانت سے دستبرداری، کسی بھی کھلم کھلا گرفتاری وارنٹ یا اُن کو ملک بدر کئے جانے سے دستبرداری کی خواہش کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT