Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں شام جانے کی کوشش میں 14 افراد گرفتار

انڈونیشیا میں شام جانے کی کوشش میں 14 افراد گرفتار

جکارتہ ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا نے شام جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق محروسین میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔ اتوار کو ان افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ وہ جکارتہ سے بنکاک کیلئے پرواز کرنے والے تھے، اور بنکاک سے ان کی اگلی منزل شام تھی۔ نیوز ایجنسی’ اے ایف پی‘ کے مطابق شام میں انڈونیشیا کے سینکڑوں شہری دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں شامل ہو کر عسکری کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT