Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں 7.8شدت کے زلزلہ کے بعد حکام چوکس

انڈونیشیا میں 7.8شدت کے زلزلہ کے بعد حکام چوکس

پڈانگ ( انڈونیشیا ) ۔/3مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے دوردراز کے جزائر میں آباد لوگوں کی خیریت دریافت کرنے ایک بحری جہاز جس میں فوجی افسران اور تلاشی و بچاؤ کاری عہدیدار سوار تھے ان جزائر کے لئے روانہ ہوا ۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز پہلے ایک انتہائی شدت والے زلزلہ کے بعد پید ا ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مذکورہ جہاز جزائر پہنچا ہے۔ زیرسمندر آئے 7.8 شدت والے زلزلہ نے کل سماترا کو اپنا نشانہ بنایا تھاجسے انڈونیشیا کا اہم ترین جزیرہ تصور کیا جاتا ہے جس کے بعد وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوکر پہاڑوں پر چڑھ گئے کیونکہ یہ خوف غالب آگیا تھا کہ 2004ء کی طرح سونامی آگئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سماترا اکثر و بیشتر آفات سماوی کی زد میں آتا رہتا ہے۔ 2004 کی سونامی میں زائد از دو لاکھ افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کا خوف آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے۔ انڈونیشیا کے علاوہ بحیرہ ہند کے اطراف و اکناف کے ممالک بھی سونامی سے شدید طور پر متاثر ہوئے تھے۔ بہرحال کل جاری کی گئی سونامی وارننگ کو کچھ گھنٹوں بعد واپس لے لیا گیا جس کے بعد حالات معمول پر آگئے جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی ہنوز کوئی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT