Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / انڈونیشیا : پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن پارٹی کو سبقت

انڈونیشیا : پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن پارٹی کو سبقت

غیرسرکاری ابتدائی نتائج میں مذہبی پارٹیوں کو 32 فیصد ووٹروں کی حمایت حیرت انگیز رجحان

غیرسرکاری ابتدائی نتائج میں مذہبی پارٹیوں کو 32 فیصد ووٹروں کی حمایت حیرت انگیز رجحان
جکارتہ ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں چہارشنبہ کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے غیرسرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق اپوزیشن پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں اور حکمران جماعت کو شکست کا سامنا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ ’اے ایف پی‘ نے اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی آف اسٹرگل (PDI-P) کو 20 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ اگر یہ پارٹی کامیابی حاصل کر لیتی ہے تو اس پارٹی کے صدارتی امیدوار اور جکارتہ کے گورنر جوکو وِدودو آئندہ انڈونیشیائی صدر بننے کی راہ استوار ہو جائے گی۔ اگرچہ پی ڈی آئی ۔ پی کو توقعات سے کم ووٹ پڑے ہیں لیکن اس پارٹی کے لیڈر 52 سالہ وِدودو نے کہا، ’’خدا کا شکر ہے، ووٹروں نے ہماری پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔‘‘ سیاسی تجزیہ نگاروں کے بقول اپوزیشن کی اس پارٹی کو توقع سے کم ووٹ ملنے کے باعث ایسا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ وِدودو کو صدارتی انتخابات میں سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف موجودہ صدر سوسیلو بامبانگ یودھو یونو کی پارٹی کی حمایت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT