Monday , July 16 2018
Home / دنیا / انڈونیشیا کی بندرگاہ میں تیل پھیلنے سے آگ ، 4 ہلاک

انڈونیشیا کی بندرگاہ میں تیل پھیلنے سے آگ ، 4 ہلاک

جکارتہ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار کے مطابق ایک انڈونیشیائی بندرگاہی شہر ایک گیاس اسٹیشن میں تبدیل ہوگیا ہے کیونکہ سمندر کے پانی میں تیل پھیل گیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ بالکپاپن شہر کے سیکریٹری سعید فضلی نے بتایا کہ جزیرہ بورنیو پر واقع شہر میں واقع سیمیانگ بندرگاہ کے سمندر میں تیل پھیلنے اور آگ لگنے کی وجہ سے تین روز قبل ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا تھا۔ تیل کا پھیلاؤ اتنی سنگین نوعیت کا تھا کہ بندرگاہ ایک گیاس اسٹیشن معلوم ہورہی ہے۔ بندرگاہ میں کام کرنے والے اور اطراف و اکناف میں رہائش پذیر افراد کو بھی انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ آگ جلانے سے پرہیز کریں۔ خاص طور پر ورکرس بندرگاہ میں سگریٹ ہرگز نہ جلائیں کیونکہ ہفتہ کے روز تیل پھیلنے سے لگی آگ میں 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے اور دو دنوں تک کثیف اور سیاہ دھوؤں آسمان پر دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT