Saturday , January 19 2019

انڈونیشیا کی میوزیم سے ہٹلر کا مجسمہ ہٹا دیا گیا

جکارتہ ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : انڈو نیشیا کی ایک میوزیم سے ریڈدلف ہٹرل کے موم کے پتلے کو ہٹا دیا گیا ہے ۔ جاوا کے شہر جوگہ جکارتہ کے آرٹ میوزیم میں اس مجسمہ کو رکھا گیا تھا لیکن سیاحوں کی جانب سے اس پتلے کے ساتھ سلیفی لینے کا چلن عام ہونے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ۔ سوشیل میڈیا پر سیاحوں نے جو تصاویر اپ لوڈ کی ہیں ان میں عوام کو ہنستے ہوئے دیکھایا گیا ہے ۔ جب کہ ہٹلر کو جس جگہ ٹھہرایا ہوا بتایا گیا ہے وہ نازیوں کے قتل عام کا مقام ہے ۔ ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقیدیں ہورہی تھیں ۔ ڈی آرکا میوزیم کے حکام نے ہٹلر کے مجسمہ کو ہٹادیا ۔ منیجر نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں تھا ۔ اس میوزیم کا دورہ کرنے والے سیاحوں نے کبھی شکایت نہیں کی تھی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT