Friday , November 24 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں زلزلہ کا جھٹکا

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں زلزلہ کا جھٹکا

جکارتہ ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انڈونیشیاکے سیاحتی جزیرہ بالی میں آئے زلزلہ نے وہاں موجود افراد میں دہشت کی لہر دوڑا دی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ دریں اثناء یونائٹیڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 5.5 نوٹ کی گئی جو صبح 7-10 بجے رونما ہوا ۔ جزیرہ بالی سیاحوں کا پسندیدہ مقام کہلاتا ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلہ کا جھٹکا محسوس ہوتے ہی کئی شہری اور سیاح بالترتیب اپنے مکانات اور ہوٹلس سے باہر نکل آئے تاہم بعد ازاں انہیں موبائل فونس پر جاری کئے گئے ٹیکسٹ پیغاموں کے ذریعہ واضح کردیا گیا کہ زلزلہ سے سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے ۔ انڈونیشیا میں اکثر و بیشتر زلزلے رونما ہوتے رہتے ہیں ۔

 

 

غیر قانونی طور پر بیرونی شہریوں کو امریکہ اسمگل کرنے والوں کو سزا
واشنگٹن ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک وفاقی عدالت نے دو ہندوستانیوں کو بیرون ممالک کے لوگوں کو غیر قانونی طور پر امریکہ اسمگل کرنے کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے 17 ماہ کی سزائے قید سنائی ۔ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کے مطابق 42 سالہ نلیش کمار پٹیل اور 67 سالہ ہرشد مہتا کو کمرشیل ایرلائنز فلائٹس کے ذریعہ بیرونی شہریوں کو غیر قانونی طور پر امریکہ اسمگل کرنے کا قصور وار قرار دیا ۔ عبوری یو ایس اٹارنی ولیم فٹنر پیٹرک نے یہ بات بتائی ۔ انہیں جنوری میں ہی قصور وار قرار دیا گیا تھا جب کہ نیوارک کی وفاقی عدالت جج مارٹین نے مذکورہ بالا سزا سنائی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT