Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / انڈونیشیا کے جزیرہ پاپووا میں ناقص تغذیہ سے 100افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرہ پاپووا میں ناقص تغذیہ سے 100افراد ہلاک

جکارتہ ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے علاقہ پاپووا میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے اندیشہ ہے کہ تقریباً 100افراد جو ناقص تغذیہ کا شکار تھے ہلاک ہوگئے ۔ اس طرح انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ میں صحت کے بحران کی نشاندہی ہوگئی ۔ پاپووا کی فوج کے ترجمان محمد ایضی نے کہا کہ سرکاری اطلاعات کے بموجب یہ دور افتادہ علاقہ میں بھی 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ خسرہ ایک مہلک نہیں بلکہ معمولی بیماری ہے اور عام طور پر ناقص تغذیہ کے شکار بچوں میں پیدا ہوتی ہے ۔ حکومت اور فوج کی طبی ٹیمیں دیہاتیوں کو ادویہ ‘ ٹیکے ‘ طبی آلات اور تغذیہ بخش غذائیں فراہم کررہے ہیں لیکن پیر کے دن ایک طبی ٹیم بھی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پہنچنے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT