انڈو برٹش مسلم ایجوکیشنل فاونڈیشن کے اسکالر شپس

ادخال درخواست کی آخری تاریخ 27 نومبر مقرر ، دفتر سیاست پر درخواستوں کی وصولی

ادخال درخواست کی آخری تاریخ 27 نومبر مقرر ، دفتر سیاست پر درخواستوں کی وصولی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : انڈو برٹش مسلم ایجوکیشنل فاونڈیشن بتوسط عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ تعلیمی میدان میں غیر معمولی مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے لیے ہر سال اسکالر شپس کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر ایم فصیح الدین علی خاں صدر نشین فاونڈیشن نے امسال بھی اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے ۔ سال 2014 کے دوران ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ سال دوم میں کامیاب طلباء وطالبات کو یہ اسکالر شپس مقرر ہیں ۔ ایسے طلبہ جنہوں نے ایس ایس سی میں 85 فیصد سے زائد حصول نشانات پر فی کس 2 ہزار روپئے جب کہ انٹر سال دوم میں 85 سے زائد نشانات حاصل کرنے پر فی کس 3 ہزار روپئے اسکالر شپس دئیے جائیں گے ۔ میرٹ کی بنیاد پر ذہین اور مستحق امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 27 نومبر 2014 مقرر ہے ۔ ڈاکٹر ایم فصیح الدین علی خاں نے مزید بتایا کہ اسکالر شپس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی شعبہ میں حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ یہ سلسلہ سال 2001 سے جاری ہے ۔ خواہش مند طلبہ درخواست معہ مکمل پتہ ، ٹیلی فون یا سیل نمبر کے ساتھ ایس ایس سی یا انٹر میڈیٹ سال دوم کے مارکس میمورنڈم کی زیراکس منسلک کر کے جنرل مینجر روزنامہ سیاست جناب میر شجاعت علی کے پاس بااوقات دفتر شخصی طور پر جمع کروائیں یا پھر مقررہ تاریخ تک بذریعہ ڈاک روانہ کریں ۔ اسکالر شپس کے لیے منتخب امیدواروں کو بذریعہ خط یا ٹیلی فون مطلع کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT