Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈو عرب لیگ حیدرآباد کی اگلے سال گولڈن جوبلی

انڈو عرب لیگ حیدرآباد کی اگلے سال گولڈن جوبلی

حیدرآباد کو اسلامی تہذیب و ثقافت کا مرکز بنانے کا عزم ، جناب سید وقار الدین قادری
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد کو ان شاء اللہ اسلامی تہذیب و ثقافت کا اہم ترین مرکز بنایا جائے گا ۔ یہ اعلان چیرمین انڈو عرب لیگ حیدرآباد جناب سید وقار الدین قادری نے اپنی قیام گاہ پر منعقدہ عید ملاپ تقریب سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈو عرب لیگ حیدرآباد 1967 میں قائم کی گئی ، جو اگلے سال اپنی تاسیس کے 50 برس مکمل کرے گی ۔ انڈو عرب لیگ نے ہندوستان اور عالم عرب کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور مسئلہ فلسطین سے متعلق رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ جناب یاسرعرفات مرحوم سے ان کی شخصی روابط رہے جو ان کی دعوت پر دو مرتبہ حیدرآباد تشریف لا چکے ہیں ۔ عالم عرب کے تمام سربراہان اور ہندوستان کے سبھی وزرائے اعظم ، وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات لیگ کی خدمات کے معترف ہیں ۔ انڈو عرب لیگ حیدرآباد کا بنجارہ ہلز میں اسلامک کلچر سنٹر عالم اسلام سے متعلق ایک اہم ریسرچ سنٹر ہوگا ۔ جناب سید وقار الدین قادری نے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا اور امن عالم انسانیت کی بقاء کے لیے دعا بھی کی ۔ شہرہ آفاق قاری سید صدیق حسین کی قرات کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ حفیظ الدین شیخ امام ، جناب محی الدین حبیبی ، ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی ، جناب شیخ ابوبکر ، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ ، جناب مسعود انصاری بیورو چیف روزنامہ رہنمائے دکن ، جمیل احمد خاں جرنلسٹ ، غوث احمد خاں بلڈر ، مشتاق فاروقی بصرہ پرلس کے علاوہ مسجد رحمت عالم کے مصلیان کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔ امام و خطیب مسجد رحمت عالم ( انڈو عرب لیگ ) ڈاکٹر محمد منظور حسین نے دعا کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT