Sunday , November 18 2018
Home / دنیا / انڈیانا کے سکھ گردوارہ میں جھڑپ، چار زخمی

انڈیانا کے سکھ گردوارہ میں جھڑپ، چار زخمی

گرین ووڈ (یوایس) ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈیانا پولیس کے ایک مضافاتی علاقہ میں واقعہ ایک سکھ گردوارہ میں ہوئی جھڑپ کے واقعہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ گرین ووڈ اسسٹنٹ پولیس سربراہ میتھیوفلنیورتھ نے بتایا سکھ گردوارہ میں تقریباً 150 افرادکے ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف زبانی بدکلامی کے بلکہ بعدازاں وہ گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر طبی عملہ کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ گئی۔ گردوارہ میں ہر دو سال میں قیادت میں تبدیلی کی جاتی ہے اور اس بار قیادت کی تبدیلی میں کچھ تنازعہ پیدا ہوگیا جو تشدد اختیار کر گیا۔ زخمی ہوئے چاروں افراد کو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے جبکہ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بھی مشاہدہ کرے گی تاکہ تحقیقات میں آسانی ہو۔

TOPPOPULARRECENT